۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
موکب جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ / موکب جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے دو سال سے اربعین حسینی کے ایام میں نجف اشرف سے کربلا معلّیٰ کے درمیان نورانی مسیر میں عمود نمبر477 پر زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت انجام دی جاتی ہے جسے موکب کے منتظمین اور کارکنان اپنے لئے نہایت فخر اور سعادت کا باعث سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی کی عظمت کو نجف اشرف سے کربلا معلّیٰ کے درمیانی رستے میں زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے عشق و عقیدت سے بھرپور جم غفیر سے بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

موکب جامعه روحانیت بلتستان پاکستان

موکب جامعہ روحانیت بلتستان کے اعضاء چند سالوں سے اربعین حسینی کے ایام میں نجف اشرف سے کربلا معلّیٰ کے درمیان نورانی مسیر میں عمود(Pillar) نمبر  477 پر زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت اس شوق و جذبے  کے ساتھ انجام دینے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں کہ کہیں وہ قافلۂ جہاد و عشق سے پیچھے نہ رہ جائیں اور جہاں تک ممکن ہو اس عشق و عقیدت سے بھرپور زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے جم غفیر کی مختلف طریقوں سے خدمت کر سکیں۔

اس سال پاکستان سے آئے عاشقان و زائرین امام حسین علیہ السلام کی تعداد پہلے سالوں کی نسبت بہت زیادہ تھی اور امام حسین علیہ السلام کے یہ عاشق کئی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اور بہت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اس قافلۂ عشق تک پہنچے تھے۔ اس دوران جامعہ روحانیت بلتستان نے بھی زائرین کی رہنمائی اور پیغام حسینی کو ان تک پہنچانے کی غرض سے عمود(Pillar) نمبر  477 پر زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کا شرف حاصل کرنے کے لئے موکب ثانیٔ زہراء سلام اللہ علیھا کے نام سے  ایک موکب(خدمت رسانی کا خیمہ) کا انتظام کیا تھا جسے موکب کے منتظمین اور کارکنان اپنے لئے نہایت فخر اور سعادت کا باعث سمجھتے ہیں۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے ترجمان جناب حجت الاسلام و المسلمین محسن عباس نے حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا: موکب ثانیٔ زہراء سلام اللہ علیھا نے ۱۵ صفر سے ہی اپنی فعالیت کا آغاز کر دیا تھا اور اس موکب میں ہر روز ۱۰ سے زیادہ مجالس امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا جاتا تھا جس کا ہدف کم سے کم  مدت حتی کہ خطباء حضرات کی طرف سے صرف ۵ منٹ کی مجلس عزاء کے ذریعہ پیغام امام حسین علیہ السلام کو زائرین تک پہنچانا تھا۔

موکب جامعه روحانیت بلتستان پاکستان

انہوں نے مزید کہا: اس بات کی توجہ کرتے ہوئے کہ چونکہ نماز اور قرائت قرآن کے صحیح اور درست ہونے کے لئے قرآن پاک کے الفاظ کا صحیح طرح سے تلفظ ضروری ہے لہذا ہم نے موکب ثانیٔ زہراء سلام اللہ علیھا میں قرائت نماز کی درستگی کے لئے ایک سٹال کا بندوبست کیا تھا جہاں علماء کرام ۲۴ گھنٹے زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے حاضر رہتے تھے جو زائرین کی قرائت کی درستگی کے ساتھ ساتھ انہیں پیش آنے والے مسائل شرعیہ کا جواب بھی دیتے۔ اس کام کو زائرین کی طرف سے بھی بھرپور سراہا گیا۔

موکب جامعه روحانیت بلتستان پاکستان

موکب جامعه روحانیت بلتستان پاکستان

حجت الاسلام و المسلمین محسن عباس نے کہا: جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے اس سال دو ہزار سے زائد دینی میگزین(سفیر روحانیت) اور زائرین کی رہنمائی کے لئے ’’چراغ راہِ عشق‘‘ کے عنوان سےتین ہزار سے زائد پمفلٹ کو چاپ کیا گیا تھا جس میں امنیتی مسائل، صفائی، مختلف ادعیہ و اذکار کو بیان کیا گیا تھا جسے زائرین اردو زبان کے درمیان تقسیم کیا گیا اور اسی طرح ۲۰ہزار سے زائد زیارت نامہ اربعین کوصرف دو  دنوں کے اندر  امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ انہی خدمت کے ایام میں مخصوص پاکستانی شربت اور پاکستانی چائے سے زائرین کی تواضع بھی کی گئی۔

حجت الاسلام محسن عباس در ادامه گفت: امسال جامعه روحانیت بلتستان بیش از دو هزار مجله « مجله سفیر روحانیت» و بیش از سه هزار کتابچه رهنمایی زائران بعنوان «چراغ راه عشق»  چاپ کرده بود و در آن مسائل امنیت، نظافت، دعا های و زیارت ذکر شده بود بین زائران اردو زبان توزیع کرده و بیش از 20 هزار زیارت نامه اربعین هم در ظرف دو روز در میان زائران امام حسین (ع) پخش کرده و در طول این سه روز با شربت مخصوص پاکستانی و چایی توزیع می کردیم.

انہوں نے آخر میں کہا: گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی عراق میں موجود نمائندہ ولی فقیہ آیت الله مجتبی حسینی،  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین ناصر عباس جعفری، سچ ٹی وی چینل پاکستان کے ڈائریکٹر اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبر حجت الاسلام والمسلمین سید افتخار حسین نقوی، صوبہ بلوچستان پاکستان  کے سابق وزیر قانون سید رضا اعظم، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے ثقافتی و فرہنگی امور کے ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین مرادی دولت آبادی، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سید علی رضوی،  قم المقدسہ میں زائرین کے امور کےلئے صوبائی گورنر جناب گلکانی آقای،  قم المقدسہ میں موجود دفتر نماینده ولی فقیه پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید اظهر حسین زیدی، پاکستان کےشہر کوئٹہ میں خطیب جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید هاشم موسوی اور دفتر آیت الله شاهرودی کے نمائندگان نے جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے لگائے گئے موکب ثانیٔ زہراء سلام اللہ علیھا کا وزٹ کیا اور  موکب کے کارکنان سے ملاقات میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے دعائے خیر کی۔

 

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .